جھنگ ، سوئی گیس کابحران شد ت اختیار کرگیا،چولہے ٹھنڈے ،صارفین پریشان

Published on March 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 803)      No Comments

Gas.
جھنگ (یواین پی) سوئی گیس کابحران شد ت اختیار کرگیا۔ 180پاؤنڈ گیس کے مطلوبہ پریشر کی بجائے صرف 80پاؤنڈگیس نے شہریوں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے۔ 50پاؤنڈ گیس ارباب اختیار و اقتدار اور وی آئی پیز کیلئے مختص۔ باقی بچ جانیوالی 30پاؤنڈ گیس میں سے سوئی گیس جھنگ کے نااہل و کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے بااثر افراد نے بڑی تعداد میں غیر قانونی کمپریسر لگا کر گیس کھینچنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔سرگودھا، ٹوبہ کے گیس صارفین نے ارکان اسمبلی کے ہمراہ احتجاج کرکے اپنا پریشر بڑھوا لیا ، جھنگ کے ارکان اسمبلی خاموش تماشائی بن گئے۔ صارفین کا مذکورہ صورتحال پر شدید احتجاج۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy