پی ٹی وی اور الیکٹرک سپلائی والوں کا جبری ماہانہ’’بھتہ‘‘ 35روپے عوام ادا کرتی ہے، آخر کیوں؟

Published on March 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

indexاسلام آباد(یواین پی)پاکستان کی جتنی آبادی ہے اگر اس کا نصف بھی کرلیں تو فی گھر 35 روپے کے حساب سے کروڑوں عربوں روپے بنتے ہیں اور ان35 روپوں کے عوض ہم اپنے ماہانہ خرچے کے حساب سے ہزاروں لوگوں کو کیا ہم بلاوجہ کے پیسے دے کر پال نہیں رہے ہیں؟ یہ بات قومی چینل پاکستان ٹیلی وژن کی ہو رہی ہے کہ جو فی گھر 35 روپے کے حساب سے الیکٹرک سپلائی کے بلوں کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں، دیکھا جائے تو یہ زیادتی ہے اوررسراسر زیادتی ہے کہ پڑوسی ملک سے لے کر دنیا کے دوسرے کونے تک ایسا عمل نہیں کیا جاتا مزے کی بات یہ ہے کہ صرف ہمارے ملک ہی میں ایسا ممکن ہے اور ایسا ممکن صرف اس لیے ہیں کہ یہاں کی مینجمینٹ اور ان سے اوپر سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے بڑے بڑے لوگ اس کا حصہ ہیں، سوچ طلب بات تویہ ہے کہ پی ٹی وی جب ماہانہ طور پر 35 روپے لیتا ہے تو پھر اس طرح کے شوز، ڈرامے اور دیگر تفریحی پروگرام کیوں نہیں دکھاتا جس کی عوام کو خواہش ہے اگریوں کہاجائے تو یہ پی ٹی وی اور الیکٹرک سپلائی والوں کا ’’بھتہ‘‘ ہوا جو عوام سے جبری وصول کیا جا رہا ہے تو غلط نہ ہوگا، یہی نہیں بلکہ اگر دیگرپی ٹی وی سینٹرزکی رپورٹ طلب کی جائے تو کراچی یا لاہور سینٹر ایسے دو مراکز نکلیں گے کہ صرف یہیں سے اچھے پروگرام پیش کیے جا سکتے ہیں باقی سب کو حکومت وقت کے اعلی اور سیاسی کارندے پی ٹی وی کے کارکنان کو گھر بیٹھے کھلا رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes