پاناما لیکس کا پہلا شکار، آئس لینڈ کے وزیر اعظم مستعفی

Published on April 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

333
ریک جاوک (یو این پی)آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گ لاو گسن نے خود پر آف شور کمپنی سے مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز چوری کرنے کا الزام عائد ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔اس سے قبل انھوں نے ملک کے صدر سے پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گ نلاوگسن پر پاناما کی ایک لا کمپنی موساک فونسیکا سے افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق وہ اور ان کی بیوی آف شور کمپنی وینٹرس کے مالک تھے۔ آئس لینڈ میں اس حوالے سے پیر کو پارلیمان کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ موساک فونسیکا سے ملنے والی خفیہ دستاویزات میں دنیا کے درجنوں ہائی پروفائل شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔آئس لینڈ کے وزیر اعظم سیگمندر گنلاوگسن نے صدر اولاور ریگنر گریمسن کو پارلیمان کو تحلیل کرنے کی درخواست حزبِ مخالف کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے مطالبے کے بعد دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题