سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کا دورہ کریں گے

Published on March 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

FB_IMG_1425679587382
جدہ سعودی عرب(بیورو چیف یو این این پاکستان زکیر احمد بهٹی)سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت سعودی عرب کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پرانہوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تفصیلات دونوں ممالک کے دفتر خارجہ کے ذریعے طے کی جائیں گی۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اگلے مہینے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes