بوریوالا،پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کاجعلی علاج گاہوں کے خلاف آپریشن ،بارہ عطائیوں کے کلینک سیل اور بھاری جرمانے

Published on November 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 679)      No Comments

بورے والا (یواین پی )صوبہ بھر میں عطائیوں کے خلاف جاری مہم کے دوران بورے والا میں 28 علاج گاہوں کا معائنہ کیا گیا، کمیشن کی ٹیموں نے 16کلینکس کو رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے کام کرنے کی اجازت دے دی جبکہ ان میں سے 12کو عطائیت کرنے پر بند کر دیا گیا ۔جن میں سے 8جی پی کلینک، 2حکیم،1 ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور 1ہڈی جوڑ شامل ہیں جوغیر قانونی طور پر مختلف اقسام کی طبی سہولیات مہیا کر رہے تھے ۔ جن میں ڈسپنسر کاکلینک چلانا،بغیر ڈگری کے مطب چلانا اورہومیوپیتھی پر ایلو پیتھی کا علاج کرنا شامل ہے ۔مدینہ کالونی میں اشرف کلینک،فرید ٹاؤن میں انجم کلینک،مین روڈ پر اکرم کلینک،مرضی پورہ میں سلیم کلینک،اختر ٹاؤن میں امجد کلینک،چنوں موڑ پر الشبیر میڈیکل کمپلکیس، مجاہد کالونی میں محبوب کلینک، علی آئی کلینک،مین بازار میں حکیم اکبر علی ہڈی جوڑ ،زاہدہ آباد میں اسلم ہومیوپیتھک کلینک ، گنج شکر دواخانہ اور غلہ منڈی میں الحاج حکیم محمد نذیر شامل ہیں ۔اس حوالے سے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ترجمان نے بتایاکہ کمیشن پنجاب بھر میں صحت کی معیار ی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور کمیشن کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا، یہ مہم عطائیوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی اور اب تک 6000سے زائد عطائیت کے اڈے سیل کئے اور چار کروڑ سے زائد کے جرمانے کئے گئے.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes