ثابت ہوگیا ۔۔۔سرفراز دھوکہ نہیں دے گا

Published on March 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

02
وہ آیا اور چھا گیا،جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں سرفراز سرخروہوگئے
آکلینڈ (یو این پی) جنوبی افریقا کیخلاف پول بی کا اہم میچ، سرفرازاحمد ایونٹ میں پہلی بار ایکشن میں نظر آئے اور چھاگئے،بڑی مشکل سے ملنے والے موقع کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔بھارتی فلم کی بات سرفرازنے میدان میں سچ کردکھائی،49 بالز پر 49 رنز بنائے،جس میں جے پی ڈومنی کو تین چھکے بھی رسید کئے۔ شاندار کیپنگ کرتے ہوئے 6کیچ پکڑے بھی پکڑے اورمین آف دی میچ قرار پائے ہیڈ کوچ وقار یونس نوجوان وکٹ کیپر کو کھلانے سے گریزاں تھے، اور ارشاد فرما چکے تھے کہ اوپننگ کر ا کر سرفراز کے کیریئر سے کھیلنا نہیں چاہتے۔کرکٹ لورز کا کہنا ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ ذاتی پسند ناپسند سے باہر آئے، اس سے ان کو بھی افاقہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy