پی ٹی اے کا پاکستانی صارفین کے بلاک اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے ٹویٹر سے رابطہ

Published on February 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلاک کئے گئے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس کے لئے ٹویٹر سے رابطہ کیا ہے۔پی ٹی اے نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے بارے میں ٹویٹس کرنے پر پاکستانی صارفین کے ٹوٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے کے معاملے کو ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔پی ٹی اے کو صارفین کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس بلاک اور معطل ہونے کی 369 شکایات موصول ہوئیں۔ جائزے کے بعد پی ٹی اے نے ایسے 280 اکاؤنٹس ٹویٹر کو رپورٹ کئے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر معطل کئے گئے ہیں۔پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی اثرورسوخ کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ناصرف پاکستانی صارفین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رہا ہے بلکہ اپنی ہی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی بھی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题