خلوص اور پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دےنے سے ترقی کے امکانات ہوتے ہیں ڈی پی اواوکاڑہ

Published on April 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع اوکاڑہ کے سب انسپکٹر کے عہدہ سے انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو باقاعدہ پرموشن بیجز لگادےئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ تندہی ، خلوص اور پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دےنے سے ترقی کے امکانات بڑھتے رہتے ہیں پولیس سسٹم میں سفارش ےا رشوت کے ذرےعے ترقی پانے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے ترجمان پولےس کے مطابق انہوںنے انسپکٹر کے عہد وں پر ترقی پانے والے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ پر ذمہ داری بڑھ گئی ہے اللہ نے آ پ کو انصاف کرنے کا اختیار دےا اس کو بطور اللہ کی امانت سمجھتے ہوئے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرےں ترقی پانے والے 3 افسران کو رےنک بھی لگائے گئے اس موقع پرڈی ایس ہیڈ اکواٹر ندےم افضال ،اے ایس پی عبدالعلیم ،چیف سیکیورٹی آفیسر راﺅ صفدر، انسپکٹر لیگل کلیم اللہ ،ڈپٹی سی ایس او نعیم سکندر اور افتخار احمد شاہ اے سی ایس او ہیڈ کوارٹر اور ڈپٹی پی آر او علی اکبر بھی موجود تھے ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی قیادت میں پولیس کی کارکردگی میں نماےاں اضافہ ہواہے سول سوسائٹی ، انجمن تاجران ،وکلاءصحافی تنظیمیں دست وبازو بن چکے ہیں اس طرح معاشرے سے سماج ، دشمن عناصر کے خاتمہ میں بھرپور مد د ملی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy