الوقار کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے اعجازالحق

Published on March 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 749)      No Comments

ejaz ul haq taqreeb in jinah hal
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے ہارون آباد میں صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) غلام مرتضی چوہدری ایم پی اے کے ہمراہ نہایت مصروف دن گزارامحمد اعجاز الحق ایم این اے نے الوقار کالونی میں عوامی مسائل سنے اور الوقار کالونی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی مقصد اور منشور ہے جس میں عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف فراہم کیا جائے گا محمد اعجاز الحق ایم این اے نے بلدیہ ہارون آباد کے جناح ہال میں انجمن تاجران ہارون آباد کے رہنماؤں چوہدری محمد شریف ظفر ،حاجی محمد شفیع ،محمد راشد،ملک محمد ارشاد ،شیخ محمد رشید سمیت سے ملاقات میں انہیں درپیش ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر پیش کی جانے والی تجاویز پر ہر ممکن حد تک عمل کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں اعجاز الحق نے ملک محمد زاہد اعوان کے سسر ،محمد اسلم جٹ 66فور آروالے کی بیٹی ،سید امداد علی شاہ کی بہو اور چوہدری محمد یعقوب کے بھائی حاجی محمد یوسف 53فور آروالے کی وفات پر ان سب کے گھر جا کر فرداََفرداََاظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت و بلندی درجات کی اور ان سب کے غم میں برابر کے شریک ہونے کے جذبات کا اظہار کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme