قوم کو پاک افواج کی صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر:عثمان بزدار

Published on March 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے قوم کو پاک افواج کی صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے ۔ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے امن و استحکام ضروری امر ہے اور ملک کی سا لمیت کیلئے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔ وہ اسلام آباد میں یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہو ں نے کہا یوم پاکستان کی تقریب میں پاک افواج کے دستوں کی پریڈ،ٹینکوں اور دیگر حربی آلات کی نمائش کا روح پرور منظر دشمن پر ہیبت طاری کرتا ہے اور پوری قوم کیلئے امن کی امید کا پیغام دیتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا یوم پاکستان کی پریڈ دفاع سے غافل نہ ہونے کا پیغام دیتی ہے ۔ انہو ں نے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیربن محمد ، سعودی عرب،بحرین ،آذربائیجان،چین،ترکی اور دیگر برادر ممالک کے مہمانوں کے وفود کی آمد کا خیرمقدم کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا مہاتیربن محمد عالم اسلام کی تاریخ ساز شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے درماندہ قوم کو اپنی عمدہ قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت معاشی ترقی اور خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا۔ انہو ں نے کہا ہر فرد کوحقیقی فلاحی ریاست کے حصول کیلئے شب وروز محنت کا عہد کرنا ہوگا۔طالبعلموں کو حصول علم کیلئے انتھک محنت،سرکاری افسروں اور ملازمین کو دیانتداری سے عوام کی خدمت اورڈاکٹروں کوتعصبات سے بالا تر ہو کر مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا کیونکہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے ابھی بہت محنت درکار ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا قائد اعظم ؒ کے سیاسی فلسفے کو اپنی جدوجہد کا حصہ بنا کر کاوشیں کرنا ہوں گی اور ایک مضبوط پاکستان کے عزم کی تجدید بھی کرنا ہوگی کیونکہ کوئی ایسی منزل نہیں جسے آپ کام کی سچی لگن سے حاصل نہ کر سکیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ نیا لاہور کی حدود میں 20 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔ انہو ں نے حکم دیا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے 48 گھنٹے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔ واقعہ میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme