گونگے بہرے بچوں کا ہومیو پیتھک علاج

Published on October 24, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

تحریر ۔۔۔ہومیو پیتھک ڈاکٹر قاسم علی فتیانہ
الحمدللہ یہ کمال قدرت صرف ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو حاصل ہے کہ اس طریقہ علاج میں گونگے اور بہرے بچوں کو شفا یابی سے ہمکنار کیا جاتاہے دیگر طریقہ علاج گونگے بہرے بچوں کو شفایابی دلانے میں مکمل طور پر خاموش ہیں برس ہا برس کی ہومیو پیتھک پریکٹس کے بعد پیدائشی گونگے بہرے،ذہنی یا جسمانی معذوری، آٹزم برانزسینڈروم یا ڈانز سینڈرم یا چھوٹے قد والے اندھا پن،جلد یا سانس کی الرجی مکمل جسم کا گنجہ پن، پھلبہری، چنبل یا کوئی بھی موروثی بیماری والے مریضوں کے لئے تشخیصی سوالنامہ بمع ہومیو پیتھک علاج ترتیب دیا گیا ہے
جس کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے
سوال نمبر 01۔۔۔”کیا مریض کے والدین آپس میں کزن ہیں۔۔۔؟“(چچا زاد، ماموں زاد، خالہ زاد، پھوپھی زاد)اگر اس سوال کا جواب ہاں میںہوتو ایسے کیسز میں نائٹرک ایسڈ، ٹیوبرکولینم، سفلینیئم، کاسٹی کم، پلساٹلا، تھوجا، آورم میٹ، میڈورینم بہت مشہور اور بڑی دوائیںہیں اور ان سب کو فیل ہوتے بھی دیکھا گیا ہے مگر جب ایسے کیسز کا علاج کارسینوسنم سے شروع کیا گیا تو کبھی مایوسی نہیںہوئی سب سے پہلے کارسینوسینم ون ایم یاسی ایم سنگل ڈوز، اگلے دن میازم کے مطابق ٹیوبرکولینم، نائٹرک ایسڈ یا تھوجا 200یا 1000 یاسی ایم دیں
سوال نمبر 02۔۔۔”کیا مریض کے ننیال یا ددھیال میں کوئی اور بھی گونگا بہرہ شخص ہے یا تھا۔۔۔؟“اگر جواب ہاں میں ہے توصبح سویرے خالی پیٹ کارسینوسینم 200یا 1000 یاسی ایم مریض کی عمر یا جسمانی استعداد کے مطابق۔ 200 ہفتہ وار،ون ایم ہر پندرہ دن بعد اورسی ایم ماہانہ بنیادوں پرکھلائیں
سوال نمبر 03۔۔۔”کیا مریض جب ماں کے پیٹ میں تھا تو ماں کو ٹائیفائیڈ یا ٹی بی یا شدید خارش تو نہیںہوئی تھی؟“
ٹائفائیڈ کی صورت میں ٹائفائیڈینم اور بپٹیشیا، ٹی بی کی صورت میں بیسی لینم، خارش کی صورت میں سورائنم سے علاج شروع کرنا ہوگااگر صرف یہی ایک سوال مثبت جواب ہو اور کوئی دوسری ہسٹری نہیں تو نکس وامیکا سی ایم سے شروعات کرنی ہوگیسب سے پہلے نکس وامیکا سی ایم ایک ڈوز رات سوتے وقت دیںتین دن کے بعد مذکورہ بالا ادویات میں سے جو بھی دوا مریض کی بن رہی ہے مریض کی عمر یا استعداد کے مطابق پوٹینسی جو بھی بنے 200یا 1000 یاسی ایم ہو سکتی ہے۔
سوال نمبر 04۔۔۔”کیا مریض کی ماں کا دوران حمل بلڈ پریشر اکثر شوٹ تو نہیں کر جاتا تھا۔۔؟“
اگر جواب ہاںہوتو۔ایسے مریضوں میں اگر ایڈرینالینم سے علاج شروع کیا جائے تو مزید میازمیٹک دوائیں بطور انٹرکرنٹ اور فریکوینٹ ریمیڈیز فیل نہیں ہوتیںمریض کی استعداد کے مطابق ایڈرینالینم 200 یا1000 دیں
سوال نمبر 05۔۔۔بچے کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی ہوسات ماہ یا آٹھ ماہ بعد، دیر سے رویاہو یا، نہ رویاہو یا پیدائشی پیلا یرقان یا جھٹکے لگے ہوں جن ما¶ں کا میازم سفلیٹک ہوتا ہے ایسے مریضوں کا علاج اگر سفلینم سے شروع کیا جائے مریض صرف ست ماہا ہو اور کوئی دوسری وجہ نہ ہو تو میں سفلینم 200یا 1000 یاسی ایم دیتا ہوں۔ اگر دیر سے رونے کی ہسٹری ہو تو کاربوویج سی ایم ایک ہی خوراک صبح خالی پیٹ دیتاہوں
سوال نمبر 06۔۔۔”دوران حمل ماں کا زیادہ وقت اپنے گھر کے علاوہ کہاں گزرا،یا پھررہی توگھر میں مگر ذہنی پریشانیا ںزیادہ تھیں ۔۔؟“
اگر جواب ہاں میں ہوتو اگنیشیا، آورم میٹ، کاسٹی کم اور پلاٹینا بہت اچھا کام کرتی ہیں۔ جو خاتون بہت سارے مصائب و آلام برداشت کرنے حالات واقعات سے گزرنے کے بعد بھی دوسروں کو ساری سچوایشن کا ذمہ دار ٹھہرائے پکی پکی پلاٹینا ہوتی ہیں۔سب سے پہلے اگنیشیا 1000 یا سی ایم دیں
سوال نمبر 07۔۔۔”کیا مریض بچہ جب ماں کے پیٹ میں تھا تو پہلے تین ماہ میں کسی بیماری کی وجہ سے بار بار ایکسرے تو نہیں کرانا پڑے تھے۔۔۔؟“سوال کا جواب مثبت ہو تو سیدھی سیدھی دوا ایکسرے ہی ہوگی عمر اور استعداد کے مطابق200یا 1000 سے علاج شروع کر لیا جائے سب سے پہلے ایکسرے 200 یا 1000 ہفتہ واراستعمال کی جائے تین ماہ بھی پراپر رسپانس ملا ہے۔ اگر تین ماہ میں پازیٹو رسپانس نہ ہو تو میگنیٹس پولس ارکٹیس200 کی ایک ڈوز ایکسرے کا عمل تیز کر دیتی ہے۔
سوال نمبر 08۔۔۔”مریض کی ماں کے دوران حمل مسوڑھوں میں پیپ منہ سے بدبو یا اکثر دانت کالے ہوکے گر گئے یا چہرے پر چھائیاںہوں۔۔؟“اگر جواب ہاں میں ہوتوسب سے پہلے کارسینوسینم 200یا 1000 یاسی ایم اگلے دن ٹیوبرکولینم1000، سفلینم1000 یا کریوزوٹم جو قریب ترین بالمثل ہو
سوال نمبر 9۔۔۔ ”فیملی میں کسی کو ٹی بی یا کینسر ہے یا پہلے کبھی تھا۔۔؟“یہ سوال بظاہر سیدھا سادہ سا ٹیوبرکولینم اور کارسینوسینم کی طرف اشارہ ہے الحمدللہ ہومیوپیتھی کی دوائیں کارسینوسینم، ٹیوبرکولینم، سول، لونا، ایکسرے، میگنیٹس پولس اریکٹس، میگنیٹس پولس آسٹریلس اتنی ڈیپ ایکٹنگ ادویات ہیںفیملی ہسٹری میں ٹی بی کی صورت میں ٹیوبرکولینم 200یا 1000 یاسی ایم ، اسی طرح فیملی میں کینسرکی ہسٹری میں کارسینوسینم 200یا 1000 یاسی ایم سے علاج شروع کیا جائے
سوال نمبر 10۔۔۔مریض کی والدہ کے دوران حمل سورج گرہن یا چاند گرہن تو نہیں لگا تھا۔۔۔؟سورج اور چاند گرہنوں کے مریضوں کا اگر علاج لونا اور سول سے کیا جائے تو نتائج مثبت اور جلد ملتے ہیں
سوال نمبر 11اور12۔۔۔بچے کے ننیال ددھیال میں کسی کی چھ انگلیاں تو نہیں یا ہاتھ پاﺅں کی دو یا دو سے زیادہ انگلیاں آپس میں جڑی ہوئی ہوں۔۔۔؟فیملی میں کسی کے کان کے ساتھ چھوٹا سا کان یا انگوٹھے کے ساتھ چھوٹا سا انگوٹھا یا چیچی کے ساتھ چھوٹی سی چیچی یا کوئی فالتو ابھار تو نہیں؟ مریض کا علاج سائیکوسس کی مماثل دوا سے کیا جائے گا اور اگر فیملی میں پچھلی جنریشن میں بھی کسی کی ایکسٹرا گروتھ تھی تو کارسینوسینم کو سب سے پہلے اور بعد میں سائیکوسس میازم کی دوائیں دیں گے سائیکوسس کی مماثل دوا¶ں میں تھوجا، سٹافی سگیریا، ارجنٹم میٹ، نیٹرم میور، ڈلکامارا، آرسینک البم، اور بھی متعدد دوائیںہیںسب سے پہلے میازمیٹک دوا زیادہ تر تھوجا یا ٹیوبرکولینم ہی دیتا ہوں
سوال نمبر 13۔۔۔فیملی میں کسی کا تالو کٹا ہوا یعنی کلیفٹ پیلیٹ یا ہونٹ کٹا ہو یعنی کلیفٹ لِپ تو نہیں۔۔۔؟اگر پوری فیملی میں آپ کا مریض ایسی صورتحال کا پہلا پہلا وکٹم ہے تو دوا سفلینم ہوگی اور اگر مریض کی فیملی میں پہلے سے یہ مسئلہ موجود ہے تو علاج کارسینوسینم سے شروع ہوگا۔فیملی میں ہونٹ یا تالو کٹے مریض کی موجودگی میں کارسینوسینم 200یا 1000 یاسی ایم ۔اگلے دن سے سفلینم 200یا 1000 یاسی ایم ۔
سوال نمبر 14۔۔۔مریض کی فیملی میں کوئی شخص پیدائشی دماغی یا جسمانی معذور، بونا، لنگڑا، اندھا، مڈَا (بہت بیٹھے ہوئے ناک والا) تو نہیں۔۔۔؟اگر جواب ہاںہو تو علاج کا آغاز کارسینوسینم سے ہوگا، بعد میں ٹیوبرکولینم، سفلینم، میڈورینم یا سورائنم سب سے پہلے کارسینوسینم 200، 1000 دیں
سوال نمبر 15۔۔۔”گھر کے جس کمرے میں رہائش پذیر ہیں اس کا دروازہ شمال کی طرف تو نہیں ہے یا اس میں دھوپ آتی ہے یا نہیں یا بہت نمی تو نہیں ۔۔۔؟“اگر اس سوال کا جواب ہاںہو تو سب سے پہلے ٹیوبرکولینم 200یا 1000 یاسی ایم دیں
سوال نمبر 16۔۔۔ ”چھوٹے قد والے یا گونگے مریضوں کے ٹانسلز تو نہیں بڑھے ہوئے یا آپریشن سے نکلوا دیئے ہوں۔۔۔؟“اگر ٹانسلز کا آپریشن ہو چکا ہو تو ساتھ میں آئیوڈیم کا استعمال لازمی کراناہوگااگر آپریشن نہیںہوا تو سب سے پہلے ٹیوبرکولینم 200یا 1000 یاسی ایم ۔ اگلے دن برائٹا کارب یا اگاریکس مسکیریئس30 دن میں تین بار۔اگر ٹانسلز کا آپریشن کرا کے نکلوا دیئے گئے ہوں تو ٹیوبرکولینم سے ایک دن پہلے آئیوڈیم1000 دینے سے ٹیوبرکولینم کو گلے کے مسائل میں بہت بڑی معاونت کرتی ہے
سوال نمبر 17۔۔۔”مریض کا اپنا یا فیملی میں کسی کا گلے کے باہر کا غدود بڑھا یا سکڑاہوا تو نہیں۔۔۔؟“اگر جواب ہاںہو تو تھائی روڈینم اور آئیوڈم یا جوڈیٹم کو استعمال کرائے بغیر مثبت نتائج دیر سے ملتے ہیںسب سے پہلے اگر فیملی ہسٹری میں گائٹر ہوتو کارسینوسینم 200یا 1000 یاسی ایم ۱گلے دن آئیوڈم 200یا 1000 یاسی ایم اگلے دن سے ٹیوبرکولینم 200یا 1000 یاسی ایم دیں
سوال نمبر 18۔۔۔” فیملی میں کسی کے سامنے کے اوپر والے دانت لمبے بدنما اور بیچ میں زیادہ زیادہ فاصلہ ہو۔۔۔؟“سب سے پہلے سٹافی سیگریا یا اگنیشیااگلے دن سے ٹیوبرکولینم دیں
سوال نمبر 19۔۔۔”فیملی میں کسی کو شوگر یا دمہ دل کے مسائل یا بہت زیادہ وزن جوڑوں کا درد یا فالج تو نہیں۔۔۔؟“اگر اس سوال میں کسی ایک بیماری کی بھی موجودگی ہو تو علاج سکروفولیریا نوڈوسا سے شروع کرنا چاہئے۔ سکروفولیریا ان ایکٹو،ہائیپرایکٹو، یا ہائیپوایکٹو گلینڈز کی بہت بڑی دوا ہے
سوال نمبر 20۔۔۔”گونگے بہرے بچے کو ماں اکثر سائیڈ پر لیٹے لیٹے(گود میں لئے بغیر) تو دودھ نہیںپلاتی رہی ۔۔۔؟“
اگر جواب ہاں میں ہوتوایسے کیسز میں کالی میور چوٹی کی دوا ہے
سوال نمبر 21۔۔۔”مریض کو خود عمر کے کسی حصے میں ممپس یا کن پیڑے ہوئے تھے۔۔۔؟“
اگر اس سوال کا جواب ہاں میں ہوتو ایسے کیسز کے علاج کا آغاز پیروٹی ڈی نم 200یا 1000 یاسی ایم سے کرنا ہوگا پھر مثبت نتائج ملیں گے
سب سے پہلے دن پیروٹی ڈی نم 200یا 1000 یاسی ایم اگلے دن پلساٹیلا200،1000اس سے اگلے دن ٹیوبرکولینم 200یا 1000 یاسی ایم
اب اگلے دن سے لوبیلیا انفلیٹا اور وائیزبیڈن 30 پوٹینسی میں بہت اچھا کام کرتی ہے۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ ہر سوال کے جواب میں جو مرکزی دوائیں بتائی گئی ہیں وہ دوائیں پہلے روز اس کے اگلے دن سے درج ذیل ادویات میں سے علامات کے مطابق دوامریض کو کھلائی جائے اگاریکس، کالی میور، بووسٹا، چنی نم سلف، چینوپوڈیئم، سلیشیا، مندرجہ بالا ادویات میں کسی دواکا انتخاب ممکن نہ ہو سکے تو میفائٹس 30دن میں تین باردیںساتھ میں کلکیریا فاس6x یا 30 دن میں تین بار بطور معاون استعمال کرائیں
نوٹ: جس روز میازمیٹک دوا دیں اس روز دوسری کوئی دوا نہ دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题