دور حاضر کا تقاضا ہے کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے طاہر اقبال چودھری

Published on March 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

13-3-2015
وہاڑی(یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور اس میں انفرمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جائے اس حوالہ سے کاشتکار کے بچوں کے لیے ریڈک میں کمپیوٹر کورس کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے یہ بات انہوں نے ریڈک میں کاشتکاروں اور ان کے میٹرک پاس بچوں کے لیے منعقدہ کمپیوٹر تربیتی کورس کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر معروف کاشتکار بابر منطور دوگل ایڈووکیٹ ، کورس کوارڈینیٹر احمد نواز گورایہ،ثمینہ ناز،عرفان یعقوب ، فہد احسان،محمد ذوالقرنین بھی موجود تھے ایم این اے اطہر اقبال چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انفرمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے موسم کی صورتحال ، معلوم کر کے فصل کی کاشت برداشت اور سیرابی کے لیے بہتر حکمت عملی مرتب کی جا سکتی ہے اسی طرح کمپیوٹر جاننے والا انٹرنیٹ کی مدد سے ترقی یافتہ ممالک کی زراعت کے طریقہ کار بارے جدید معلومات حاصل کر کے ان سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھا سکتا ہے اسی طرح کاشتکار اپنے فارم کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے اپنی آمدن اخراجات کھاد ، بیج پانی کے استعمال بارے معلومات کا ڈیٹا ریکارڈ کر سکتا ہے آخر میں ایم این اے طاہر اقبال چودھری نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题