دہشت گردوں کو انسان کہنا بھی انسانیت کی توہین ہے۔میمونہ حسین

Published on March 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

news10
لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کی نائب صدر سنٹرل پنجاب وومن ونگ میمونہ حسین نے ایک بیان میں کہا کہ یوحنا آباد کے چرچ پر حملہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس حملے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر عمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی مسیحی برادری کے غم میں ان کے ساتھ ہیں۔دہشت گرد ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر ہم اک قوم تھے ،ہیں اور رہیں گے۔جب سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع ہوا ہے تب سے ان حیوانوں نے بھی اپنے حملے تیز کر دئیں ہیں۔ان کے ہاتھوں کوئی مسجد،امام بارگاہ اور چرچ محفوظ نہیں ہے۔حکومت پنجاب کی یہ نااہلی ہے کہ عبادت گاہوں کو ابھی تک مناسب سکیورٹی نہیں دی جا سکی۔جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy