لاہور چرچ پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ڈاکٹر غازی

Published on March 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

Dr.-Ghazi
پاکستانی آئین اقلیتوں کو مساوی حقوق دیتا ہے، دھماکے غیر اسلامی ہیں، چیئرمین سی سی پی
اسلام آباد(یواین پی) لاہور میں چرچ پر ہونے والے خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھماکے کے ذمہ دار افراد کا تعین کرتے ہوئے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ، ان خیالات کا اظہار کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی نے اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آئین اور اسلام اقلیتوں کو مکمل آزادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے دھماکے غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہیں، دھماکوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار شدید متاثر ہوگا، ایسے عناصر کی سرکوبی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes