گرین شرٹس کی پول میچ میں بڑی کامیابی ، وزیراعظم کی مبارکباد

Published on March 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

09
اسلام آباد(یو این پی) آئرلینڈ کو شکست د ے کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے پروزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور کوارٹرفائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یواین پی کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سرفراز احمد کی سینچری قابل تعریف ہے ، کھلاڑی مزید محنت اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی ٹیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی اور کہاکہ کوارٹرفائنل میں کامیابیوں کی امیدرکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes