کالمسٹ کونسل آف پاکستان چرچوں پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔عقیل خان

Published on March 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

aqe
لاہور(یواین پی)کالمسٹ کونسل آف پاکستان یوحنا آباد میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔کالمسٹ کونسل کے صدر ایم اے تبسم، سینئر نائب صدر عقیل خان، جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی، نائب صدر امتیازشاکر، چئیرمین ایکشن کمیٹی وسیم نذر،پنجاب کے صدر حافظ جاوید الرحمن قصوری، سندھ کے صدر جاوید اقبال صدیقی اور کنوینئر میرافسر امان نے اپنے اپنے بیان میں چرچوں پر ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ عقیل خان کالمسٹ نے اتوار کے روز لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں ہونے والے دو بم دھماکوں کی شدید مذمت اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردہمارے عزائم کمزور نہیں کرسکتے۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں،وہ مسیحی برادری اور مسلمانوں کو لڑانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے یوحنا آباد کے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes