حجاب پر پابندی ، کینیڈا کی حکمران جماعت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

Published on March 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

05
مکمل حجاب پر مختلف مرحلوں میں پابندی کا پول کھلتے ہی حزب اختلاف جماعتوں نے تحریک شروع کر دی
ٹورانٹو( یو این پی)حجاب پر پابندی کے معاملے نے حکمران جماعت کو بڑی مشکل میں ڈال دیا۔ حکمران کنزرویٹو جماعت کی جانب سے بنائی گئی پالیسی میں مکمل حجاب پر مختلف مرحلوں میں پابندی کا پول کھلتے ہی حزب اختلاف جماعتوں نے تحریک شروع کر دی ہے۔ کنزویٹو پارٹی کی روایتی حریف لبرل جماعت کی جانب سے ایوان میں حجاب پر پابندی سمیت دیگر معاملات پر اعتراضات جمع کرا دی گئی ہیں۔ اعتراضات کے مسودے میں حزب مخالف جماعت نے کہا ہے کہ حکمران جماعت نے اپنی منفی پالیسی سے عوام میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ مسودے میں بتایا گیا کہ حجاب پر مختلف مرحلوں میں لگنے والی پابندی سے شہریوں کے حقوق غصب کئے جا رہے ہیں ۔مسودے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر شہری کو ملک میں اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے اور وہ اپنے مذہبی روایات کے مطابق آزادی کے ساتھ لباس اور عبادات بجا لا سکتا ہے۔ عدالتوں اور دیگر مقامات پر حجاب کے ساتھ کارروائی کو جاری رکھنے پر پابندی کے معاملات نے عوام میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے اور اس عمل سے باالخصوص مسلم کمیونٹی کو سخت مسائل سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ اعتراضات کے مسودے کے مطابق حکمران جماعت نے ممکنہ دہشت گردی کا سہارا لے کر شہریوں سے ان کی مذہبی آزادی کو محدود کر دیا ہے۔ حزب مخالف جماعت لیبرل کے سربراہ جسٹن ٹروڈو نے مختلف مقامات پر حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے حجاب اور دیگر معاملات پر پابندی کو تعصب قرار دے دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy