جھنگ ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی 16 نرسز کی گریڈ 17میں ہیڈنرسز کے عہدہ پر ترقی

Published on March 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 706)      No Comments

index
جھنگ ( یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ کی گریڈ 16کی 16 نرسز کو گریڈ 17میں ہیڈنرسز کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے جبکہ مذکورہ ترقی ملنے پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں نرسنگ سٹاف کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جھنگ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ ، پروگرام ڈائریکٹر مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر و قومی پروگرام برائے بہبود آبادی و بنیادی صحت ڈاکٹر ذوالفقارعلی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتا زسیال ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر ظفر پاتوآنہ ،ڈاکٹر نجیب اسلم ، ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ مسز گلزار سمیت دیگر افسران و نرسز نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے ہیڈنرسز کے عہدہ پر ترقی پانیوالی نرسز کو مبارکباد پیش کی گئی اور اس توقع کااظہار کیاگیاکہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر مزید جانفشانی ، فرض شناسی ، محنت ، لگن ، خلوص ، ہمدردی اور عبادت کے جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کی 16نرسز کو ہیڈنرسز مقرر کئے جانے کے بعد ہسپتال کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور مریضوں کی طبی سہولیات میں بھی اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر ادارہ کے ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈکلرک فلک شیرکے اعزاز میں الوداعیہ تقریب کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں اس کی ادارہ کیلئے طویل پیشہ وارانہ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور مستقبل میں ان کی صحت و تندرستی کی دعا کا بھی اظہار کیاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes