نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہونے فلم نگری میں نہیں آئی، رادیکا اپتے

Published on March 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,584)      No Comments

08
ممبئی (یو این پی) اداکارہ رادیکا اپتے نے کہا ہے کہ وہ فلم نگری میں ہیروئنز کے درمیان نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہونے نہیں آئیں۔ بالی وڈ اداکارہ رادیکا اپتے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم نگری میں اس لیے نہیں آئیں کہ ہیروئنز کی نمبر ون دوڑ میں شامل ہوں بلکہ اپنے کام میں اپنا نام منوانے آئی ہیں وہ کبھی کبھی میڈیا کے لوگوں کے غلط رویے کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہو جاتی ہیں لیکن بعد ازاں اپنے آپ کو اس کیفیت سے نکال لیتی ہیں ۔ یہ بے حد ضروری ہے وہ ہمیشہ دوسروں کے معیاری کام کو سراہتی ہیں کیونکہ وہ کسی ہیروئن سے اپنا مقابلہ نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ فلم کا انتخاب کرتے ہوئے کردار کو فوقیت دیتی ہیں۔ وہ لوگوں کی شکر گذار ہیں جنہوں نے فلم ’’ بدلہ پور‘‘ میں ان کے کدار کو سراہا۔ اداکارہ کی نئی فلم ’’ ہنٹررز ‘‘ ہے جو جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes