سونا چاندی ڈرامہ ہماری پہچان اور ڈرامہ انڈسٹری کابہترین شاہکار تھاشیبا حسن

Published on March 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,549)      No Comments

images
ہمارے دور میں بہترین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے رائٹرز موجود تھے۔ان کے لکھے ہوئے ڈرامے اتنے مقبول ہوتے تھے حامد رانا
حسن ابدال(یواین پی)سونا چاندی ڈرامہ ہماری پہچان اور ڈرامہ انڈسٹری کابہترین شاہکار تھا۔ملک کے موجودہ حالات میں عوام کو تفریح کے مواقع ملنا مشکل ہو چکے ہیں۔آج پیار و محبت کی اشد ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کی مشہور و مقبول ڈرامہ سیریل سونا چاندی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف کامیڈین فنکار حامد رانا اور شیبا حسن نے گذشتہ روز حسن ابدال میں ایک نجی چینل کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے بعد یواین پی سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔حامد رانا نے کہا کہ ہمارے دور میں بہترین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے رائٹرز موجود تھے۔ان کے لکھے ہوئے ڈرامے اتنے مقبول ہوتے تھے کہ لوگ پورا ہفتہ شدت سے ڈرامے کا انتظار کرتے تھے۔آج بھی اس ملک میں ٹیلنٹ موجود ہے لیکن وہ لوگ موجود نہیں جو ان سے کام لے سکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں وطن عزیز جن حالات سے گذر رہا ہے ایسے میں محبت ۔اخوت اوربھائی چارے کی ضرورت ہے۔ہمیں انسانیت سے محبت کرنی ہو گی اور فرقوں سے نکلنا ہو گا۔فلم انڈسٹری کی زبوں حالی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی میں دراصل ایسے لوگوں کا ہاتھ ہے جن کو فلم بنانے کی سوجھ بوجھ ہی نہیں ہے۔ایک ہی ڈگر کی فلموں نے فلم انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے۔ایک دور تھا جب اچھے رائٹر اور اچھے ڈائیریکٹر زموجود تھے جن کی لکھی ہوئی کہانیوں پر ڈرامے اور فلموں کی یہ مقبولیت تھی کہ وہ عرصہ تک لوگوں کی توجہ کا نہ صرف باعث ہوتے تھے بلکہ ان میں ایک مثبت پیغام بھی موجود ہوتا تھا۔سونا چاندی ڈرامہ سیریز کے حوالے سے چاندی کا کردار ادا کرنے والی شیبا حسن نے کہا کہ ہماری پہچان سونا چاندی سے اتنی ہوئی ہے کہ ہمیں آج بھی لوگ سونا اور چاندی کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔یہ عزت ہمیں اللہ نے عطاء کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اور حامد رانا کی ڈرامے سے لے کر اب تک ایک اچھے فیملی تعلقات موجود ہیں۔میں اپنے ہر معاملات میں ان سے مکمل رہنمائی لیتی ہوں اور میری کامیابی کے پیچھے حامد رانا یعنی سونے کا ہاتھ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog