جہانیاں میں اسلام آباد دھرنا مظاہر ین پر تشد د کیخلاف احتجاجی ریلیاں

Published on November 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 836)      No Comments

جہانیاں(یو این پی) جماعت اہلسنت ،انجمن تاجران کی طرف سے پل 132،پل 14پر اسلام آباد دھرنا مظاہر ین پر تشد د کیخلاف احتجاجی ریلیاں ،احتجاجی مظاہرے،تاجروں کی شٹر ڈان ہڑتال،مذہبی سماجی شخصیات تاجروں علماء کاریلیوں سے خطاب ،اسلام آباد دھرنا مظاہر ین پر تشدد کی مذمت،حکومتی مظالم کیخلاف نعر ے بازی،حکومت علماء کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو ہم سروں پر کفن باند ھ کر سڑکوں پر نکلیں گے،رانا فریاد،عطاء المصطفی جامی،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک کے دیگر شہروں کی طرح تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سے اظہار ریکجہتی،اسلام آباد دھرنا مظاہر ین پر تشدد گرفتاریوں کیخلاف جماعت اہلسنت،انجمن تاجران پل 132دنیا پور ملتان روڈ،پل 14وہاڑی روڈ پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،پل 132پرریلی جامعہ مسجد نور حبیب سے شروع ہوکر مین چوک پر ختم ہوئی،تاجروں نے دوکانیں بند کرکے شٹرڈاون کر دئیے،احتجاجی ریلی کے شرکا ء کی طرف سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے افیض آباد دھرنامظاہرین پر مظالم بند کرنے،زاہد حامد ،ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا فریاد علی،قاری حق نواز کہرڑوی،سید محمد اعظم حسین شاہ،قاری قاسم علی،قاری غلام ارتضیٰ ،قاری صفدر علی جلالی اسلام دین پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ظالم شخص کو ختم نبوت پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،ختم نبوت میں ترمیم کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،اگر حکومت نے اسلام آباد دھرنا مظاہرین،علماء قائدین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے جائزمطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم ختم نبوت،ناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے اپنے سروں پرکفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئیں گے،جبکہ پل 14پر نکالی گئی احتجاجی ریلی کے دوران علما ء کرام ،مظاہرین نے ملتان وہاڑی روڈ بند کرکے بھر پور احتجاج کیا،اس موقع پر ٹھٹھہ صادق آباد ،جہانیاں پولیس کی بھاری نفر ی بھی تعینات کی گئی تھی
جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباداورپنجاب بھرکے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم جاری کردیا
جہانیاں(یو این پی) موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم کی طرف سے آج اور کل دو روز کے لئے پنجاب بھرکے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم جاری کردیا،نوٹیفکیشن جاری،ٹھٹھہ صادق آباد،پل 14،پل پنجو نواح کے تمام سرکاری نیم سرکاری پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی آج سے 2روز کے لئے بند رہیں گے،تفصیل کے مطابق فیض آباد اسلام آباد دھرنے کے بعد پید ا ہونے والی کشیدہ ملکی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کی طرف سے آج 27اور کل 28نومبر کو دو دن کیلئے پنجاب بھر کے تمام سرکاری پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم جاری کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے،محکمہ تعلیم پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ تعلیم آفیسران خانیوال کے حکم پر ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں،پل 14نواح کے سرکاری پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج سے2دن کیلئے بند رہیں گے
جہانیاں سمیت ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز کی بندش جاری
جہانیاں(یو این پی) موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز کی بندش جاری،ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں بھی فیس بک،ٹویٹر،یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سروسز گزشتہ روز بھی بند رہیں،عوام ملکی حالات سے بے خبر،عوام میں شدید تشویش پائی جانے لگی،عوام کا سوشل میڈیا سروسز کی بحالی کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کی طرف سے ملک بھر میں سوشل میڈیا سروسز فیس بک،ٹویٹر،یوٹیوب سمیت دیگر سروسز پر پابندی لگاتے ہوئے گزشتہ دو روز سے بند کر رکھی ہیں،ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں،پل 14نواح کے علاقوں میں بھی سوشل میڈیا سروسز فیس بک،یوٹیوب،ٹویٹرگزشتہ دو روز سے بند ہیں،نجی ٹی وی چینلزاور سوشل میڈیا سروسز پر لگائی گئی پابندی کے باعث ٹھٹھہ صادق آبا دنواح کی عوام بھی موجودہ ملکی صورتحال سے بے خبر ہے،ٹھٹھہ صادق آبادپل 14،نواح کے سیاسی سماجی عوامی مذہبی حلقوں کی طرف سے حکومت،پیمرا،پی ٹی اے سے ملک کے تمام نجی ٹی وی چینلز کی نشتریات اور سوشل میڈیا سروسز فیس بک کوبحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题