یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ ہی اصل پاکستان ہے:سپیکر ایاز صادق

Published on March 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments
01
اسلام آباد۔۔۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں مضبوط جمہوریت چاہتے ہیں اور یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی گئی آج کی پریڈ ہی اصل پاکستان ہے۔ اسلام آباد میں اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پہلی بین الاقوامی پاکستانی نڑاد پارلیمنٹرینز کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ملک کی تمام جماعتیں اور طبقات دہشت گردی کے خلاف ہیں اور پہلی بار آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ پر پوری پارلیمنٹ متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور اس ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا تاہم پاکستانی نڑاد پارلیمنٹرینز دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر موثر انداز میں پیش کر رہے ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 43 پاکستانی نڑاد ارکان اسمبلی ہیں جو پاکستان کا تصور بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، پاکستانی نڑاد غیر ملکی ارکان پارلیمنٹ کی ایسوسی ایشن بنانا چاہتے ہیں جس کا مرکز پاکستان کی قومی اسمبلی ہوگی جب کہ پاکستانیوں کا بیرون ملک پارلیمنٹ میں نمایندگی کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme