یمنی حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب نےفوجی کارروائی شروع کر دی

Published on March 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

index
واشنگٹن۔۔۔ یمن میں سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے یہ موقف سامنے آیا ہے کہ آپریشن کا مقصد قانونی حکومت کو بچانے کا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں نے ہمیشہ تشدد کا راستہ اپنایا ہے انہیں یمن پر قبضہ نہیں کرنے دیں گےہم حکومت اور عوام کو بچانے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور یمن میں مداخلت کی دعوت خود یمن نے دی ہے۔امریکی سعودی سفیر الجبیرکا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی کی جائے گی جبکہ اس آپریشن میں 10 ممالک کی حمایت حاصل ہے جن میں بحرین ،کویت، قطر اور یو اے ای بھی شامل ہیں اور اتحادی فوجیوں کے ساتھ مل کر پوری فوجی طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔یمنی سرحدوں پر بھاری اسلحہ ،طیارے اور شکن توپیں نصب کر دیں گی ہیں جبکہ باغیوں کے خلاف فضائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔اس بارے میں خلیجی ممالک کا کہنا تھا کہ یمنی صدر منصور ہادی کی حکومت کا تحفظ کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes