بھارتی سیاستدان کی بیٹی کی پرتعیش شادی ٗ سابق وزیر نے 5 ارب روپے خرچ کرڈالے

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

88ممبئی (یو این پی) بھارت میں ایک سیاستدان کی بیٹی کی پرتعیش شادی ٗ سابق وزیر نے 5 ارب روپے خرچ کرڈالے ٗ سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے اور بالی ووڈ ستاروں کی پرفارمنس سے مزین شادی متنازع روپ دھار گئی ٗ غربت کی آخری حدوں کو چھونے والے کروڑوں بھارتیوں کا شدید اظہار برہمی ٗ ناقدین نے شادی کو دولت کی فاحشانہ نمائش قرار دے دیا ٗ صرف دلہن کی ساڑھی کی قیمت ہی 17 کروڑ روپے ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی میں عالی شان شادیاں کوئی غیر معمولی بات نہیں اور بہت سی شادیوں میں تمام لین دین کیش پر ہوتا ہے لیکن ایک بھارتی سیاست دان کی بیٹی کی پرتعیش شادی کے بعد ملک بھر میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں کروڑوں لوگ شدید غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جاناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے(تقریبا ساڑھے سات کروڑ ڈالر)خرچ آیا ہے۔سونے کی پلیٹوں والے دعوت نامے اور بالی وڈ کے ستاروں کی پرفارمنس سے مزین یہ شادی خاصی متنازع ہو گئی ہے۔ ناقدین نے اسے ’’دولت کی فاحشانہ نمائش‘‘قرار دیا ہے۔یہ شادی بھارتی حکومت کے اس اعلان کے چند ہی روز بھی منعقد ہو رہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ ختم کر رہی ہے۔شادی کے اعداد و شمار کے مطابق اس پر کل5 ارب روپے خرچ آیا جس میں ایل سی ڈی سکرینوں سے مزین طلائی دعوت نامے ایک کروڑ روپے ٗ دلہن کی ساڑھی 17 کروڑ روپے ٗ زیورات 90 کروڑ روپے اور 3300حفاظتی اہلکار وں کا خرچہ الگ ہے ۔ریڈی نے کہا کہ انھوں نے بینگلور اور سنگاپور میں اپنی جائیداد کرائے پر دے کر شادی کے لیے رقم اکٹھی کی ہے اور تمام ادائیگیاں چھ ماہ قبل ہی کروا دی گئی تھیں۔تاہم اس کے باوجود لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس شادی پر طنز و تشنیع کے تیر برسانا شروع کر دیے۔ ان کے سیاسی مخالفین نے بھی یہ کہنے میں دیر نہیں کی کہ وزیرِ اعظم کو کالے دھن کے خلاف مہم میں بڑی شخصیات پر بھی ہاتھ ڈالنا چاہیے۔ریڈی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ریاست کرناٹک کے سابق وزیر رہ چکے ہیں۔ تاہم اس کے بعد سے انھوں نے بدعنوانی کے الزام میں تین برس جیل میں گزارے، اور پچھلے ہی سال ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ وہ اپنے خلاف تمام الزامات سے انکار کرتے ہیں۔نیلم دتا نے طنز کیا کہ بی جے پی کے سابق وزیر کو بینک کے آگے نوٹ بدلوانے میں کتنی مشکل ہوئی ہو گی۔فشادی کی تیاریاں مہینوں پہلے ہی شروع ہو گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے آٹھ ہدایت کاروں کو مندروں کی شکل کے سٹیج تیار کرنے کی خاطر بلایا گیا ہے۔مہمانوں کو لانے اور لے جانے کے لیے لگژری بیل گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔تاہم یہ انڈیا کی سب سے مہنگی شادی نہیں ہے۔ اس سے قبل انڈیا کے دوسرے امیر ترین شخص لکشمی متل کی بیٹی کی شادی پر 2004 میں سات کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ اٹھا تھا۔ فوربز کے مطابق اس شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ایک ہزار مہمانوں کو جہاز میں فرانس لے جایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy