خبر دار ، ہوشیار آج “یکم اپریل ، فول ڈے” ہے

Published on April 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments
04
آج “یکم اپریل ، فول ڈے” ہے
عوام کسی بھی اطلاع پر پہلے اس کی تصدیق کر لیں
لاہور (یوا ین پی) خبر دار ، ہوشیار ۔آج “یکم اپریل ، فول ڈے” ہے لہٰذا عوام اپنے دوست احباب ، عزیز و اقارب ، واقف کار یا دیگرکی جانب سے کسی بھی قسم کی اطلاع یا پیغام ملنے پر اس پر آنکھیں بند کر کے یقین کرنے کی بجائے پہلے اس کی تصدیق و تحقیق کر لیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی ، مشکل یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یاد رہے کہ مغربی ممالک کے لوگ ہر سال یکم اپریل کے دن کو “فول ڈے ” کے طور پر مناتے ہیں او ر اس دن مختلف دوست احباب، عزیزو اقارب و دیگر افراد کو بذریعہ ٹیلی فون یا دیگر ذرائع سے مختلف پیغامات ، اطلاعات دے کر بیوقوف بنانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے یہ مغربی رسم وطن عزیز میں بھی اپنے پنجے گاڑ چکی ہے او رمنچلے نوجوان مغرب کی اندھا دھند تقلید کرتے ہوئے یکم اپریل کے روز لوگوں کو ان کے اہلخانہ ، عزیزو اقارب کے حادثات یا دیگر انواع کی جھوٹی خبریں ، غلط اطلاعات ، معلومات و پیغامات فراہم کر کے بظاہر انہیں بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات اس قسم کی اطلاع کسی دوسرے شخص کیلئے نا خوشگوار سانحہ کا موجب بھی بن سکتی ہے ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes