ڈاکٹر عبدالقدیر خان79 برس کے ہو گئے

Published on April 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 748)      No Comments

05
مداح خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے
اسلام آباد(یواین پی) پاکستانی ایٹم بم کے خالق معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اناسی برس کے ہو گئے یکم اپریل بروز بدھ ان کی 79ویں سالگرہ منا رہے ہیں اس روز ان کے مداح خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی. جہانیاں میں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہو گی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ء کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے. وہ ایک نامور سائنسدان ہیں. انہوں نے مئی 1998ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں. انہوں نے سائنسی تحقیقی مضامین اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں. فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes