حکومت پنجاب کے احکامات کی ضلعی حکومت نے دھجیاں اڑادیں

Published on April 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

index
بہاولنگر(یواین پی)حکومت پنجاب کے احکامات کی ضلعی حکومت نے دھجیاں اڑادیں۔ممبران اسمبلی تقریب میں موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے رہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے دیہی روڈزپروگرام کے تحت سڑک کی افتتاحی تقریب میں آتش گیر گولے چلاکرڈی سی اوبہاولنگرحیدراقبال اورممبران اسمبلی کا استقبال کیاگیا۔لاؤڈسپیکر کی پابندی کا دوہرامعیاردیکھنے میں آیا۔حکومت پنجاب نے شادی بیاہ سمیت دیگرتقریبات میں آتش گیرگولے چلانے اورفروخت کرنے پر سخت پابندی عائدکررکھی ہے انسدادآتش گیرمادہ مہم کے دوران پولیس نے سینکڑوں افراد پر مقدمات درج کرتے ہوئے آتش گیرگولوں کو اپنے قبضے میں لیا لیکن پل فورڈواہ پر سڑک کے افتتاح کے موقع پر تمام حکومت پنجاب کے قوانین کو بالاطاق رکھتے ہوئے درجنوں آتش گیر گولے چلاتے ہوئے ڈی سی اوحیدراقبال اورتقریب میں شرکت کرنے والے ایم پی ایز کا استقبال کیاگیااس موقع پر موجود پولیس کی نفری نے جرم کے عوض کوئی کاروائی کی اورنہ ہی ضلعی حکومت کو پنجاب حکومت کے قوانین کا احترام رہا۔تقریب کے دوران غیرضروری طورپر لاؤڈسپیکرکا استعمال بھی جاری رہا ۔تقریب کے اختتام پر ضلعی حکومت کے ارباب اختیارکو اپنی غلطی کا احساس ہواتوانہوں نے خبررکوانے کیلئے صحافیوں کو رام کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes