ایوان کی کارروائی میں نامناسب الفاظ حذف کر دیئے جائیں گے،سپیکر قومی اسمبلی

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

01
اسلام آباد(یو این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ڈی چوک نہیں ہے، ایوان کی کارروائی میں کوئی نامناسب الفاظ ہوئے تو حذف کر دیئے جائیں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران شیریں مزاری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی روایت ہے کہ نامناسب الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے جاتے ہیں۔ وزیر دفاع کے الفاظ بھی کارروائی سے حذف کئے جائیں۔ سپیکر نے کہا کہ اگر کوئی نامناسب الفاظ ہوئے تو حذف کئے جائیں گے۔ شیریں مزاری نے جب اس معاملے پر تکرار جاری رکھی تو اس پر سپیکر نے کہا کہ یہ ڈی چوک نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes