آرمی چیف تہران پہنچ گئے

Published on November 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

تہران: (یواین پی) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید نے ایران کے مسلح افواج کے چیف آف سٹاف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام پر بھی بات چیت کی گئی۔ جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔ اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题