صدر آزاد کشمیر محمد یعقوب خان کی راولا کوٹ آمد پر بجلی بند

Published on April 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 657)      No Comments

SardarYaqoob
راولاکوٹ (یواین پی )صدرریاست کادورہ راولاکوٹ ،شہرپہنچنے پرہی بجلی معمول سے ہٹ کربندکردی گئی،تفصیلات کے مطابق آج صدرریاست کی راولاکوٹ آمدہوئی جہاں انہوں نے مختلف وفودسے ملاقات سے ساتھ کھڑک ترنوٹی سڑک کاافتتاح بھی کیا۔صدرریاست محمدیعقوب خان جب شہرکے مرکزمیں ایک مقامی ہوٹل میں پہنچے توشیڈول سے ہٹ کربجلی کوبندکردیاگیا۔جبکہ معمول کے شیڈول کے مطابق محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی صبح دس بجے تک ایک گھنٹہ بندکی جاتی تھی جبکہ گیارہ بجے صدرریاست کی آمدپرشہرمیں پھربجلی بندکردی گئی۔جوکئی گھنٹے تک بندرہی۔شہریوں نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے محکمہ کے اس عمل کوغیرذمہ دارانہ قراردیا۔یادررہے کہ اس سے پہلے بھی صدرریاست کی راولاکوٹ شہرآمدپرکئی بارایسادیکھنے میں آیاجوباعث تشویش ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme