کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے پی کے میں یتیم ہونے والے بچوں کے لئے سکول تعمیر کرائے گی عارف بٹ

Published on April 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

mail.google.com
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ نے کہا ہے کہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خیبر پختونخواہ (کے پی کے) میں یتیم ہونے والے بچوں کے لئے سکول تعمیر کرائے گی۔ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستان قرأت و نعت کونسل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گذشتہ برس سانحہ پشاور کے بعد وہ ،حافظ محمد شبیر اور ملک نور کے ہمراہ نوشہرہ میں کے ڈی پی اورب نواز خان کے پاس گئے، جو کویت میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی رہ چکے تھے، ان کی وساطت سے کہا کہ وہ دس بیس بچے گودلینا چاہتے تھے ، جس پرانہوں نے مشورہ دیا کہ ان کے پاس تقریباً ایک ہزار بچے ہیں وہ ان کے لئے ایک پبلک سکول بنوا دیں جس میں ان تمام بچوں کو داخل کریں گے۔ محمد عارف بٹ نے کہا کہ انہوں نے درخواست دی کہ فزیبلٹی بنا کر دیں۔ اس سلسلہ میں ایک دن پہلے ہی رپورٹ ملی ہے کہ سکول میں 800 بچوں کی گنجائش ہو گی اور لاگت تقریباً 13 ملین پاکستانی روپے آئے گی۔ کور کمانڈر کی طرف سے پیشکش کی گئی ہے کہ آپ پشاور آجائیں ہیلی کاپٹر پر علاقہ کا دورہ بھی کرا دیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کسی سے فنڈز طلب نہیں کریں گے۔ اﷲ کے دیئے ہوئے مال سے ہم خود ہی سکول شروع کرا دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy