مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت شہداءکی تعداد 20 ہوگئی، 300 سے زائد زخمی ، وادی میں مکمل ہڑتال

Published on April 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

سرینگر(یواین پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 20ہو گئی ہے، حریت رہنماﺅں کی اپیل پر بھارتی بربریت کے خلاف آج (پیر کو)بھی کشمیر میں مکمل ہڑتال جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہڑتال ہے جبکہ شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ اتوار کے روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 20 کشمیری نوجوان شہید اور 300سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔دوسری جانب کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر بھارتی بربریت قابل مذمت ہے۔علی رضا سید نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog