بورے والا، کالجز کی فیسیں جمع کروانے کے لئے ہزاروں طلباء و طالبات بنک کے باہر خوار

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

بورے والا(یواین پی) کالجز کی فیسیں جمع کروانے کے لئے ہزاروں طلباء و طالبات بنک کے باہر خوار ہوکر رہ گئے،بنک کا عملہ فرعون بن گیا،عملہ اور بنک گارڈ کی طرف سے طلباء کو طالبات کو دھکے،بنک کے باہر سینکڑوں طلباء و طالبات کی طویل قطاریں لگ گئیں،بنک مینجر نے فیسوں کی وصولی کے لئے عملہ بڑھانے سے انکار کردیا،فیسیں بروقت جمع نہ ہونے پر لاکھوں روپے جرمانہ کی ادائیگی سے طلباء پریشان،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے بوائز اور خواتین کالجز کے ہزاروں طلباء و طالبات اپنے فیس واوچر جمع کروانے کے لئے بنک کے باہر ذلیل وخوار ہوکر رہ گئے،بنک عملہ اور گارڈ فرعون بن گئے،طلباء و طالبات کو دھکے مارنا معمول بن گیا ہے گزشتہ کئی روز سے وہاڑی بازار میں واقع پنجاب بنک کے باہر طلباء و طالبات کی طویل قطاریں لگ گئیں جسکی وجہ سے روڈ مکمل جام ہوکر رہ گیا جہاں طلباء و طالبات کو پریشانی کا سامنا ہے وہاں شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے بنک میں ہزاروں طلباء سے فیس وصولی کے لئے صرف ایک ملازم موجود ہے جبکہ اس حوالہ سے جب بنک مینجر سے بات کی گئی تو انکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مزید عملہ نہیں اور نہ ہی ہم کچھ کرسکتے ہیں رش کی وجہ جب زیادہ لوگ اندر آنے کی کوشش کرتے ہیں تو دھکے دینا ہماری مجبوری ہے اس حوالہ سے کالجز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر بنک انتظامیہ کالجز کے اندر اپنے فیس وصولی کاونٹرز بنا دیں تو یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے طلباء و طالبات،والدین اور نمائندہ شہریوں نے اس صورتحال کا گورنر سٹیٹ بنک ،اور پنجاب بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog