بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کا سنگ بنیاد

Published on November 1, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

\"8\"

بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سردار پٹیل کے اس مجسمے کی لمبائی نیویارک کے مجسمہ آزادی سے دگنی ہو گی۔

سردار پٹیل کی ایک سو اڑتیسویں سالگرہ کے موقع پر بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ گجرات میں تعمیر کیے جانے والے اس منصوبے کی اونچائی 182 میٹر ہے جو نیویارک کے مجسمہ آزادی سے دگنی ہے۔ کانسی اور لوہے سے تیار کیے جانے والے اس مجسمے پر پر 34 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ سردار پٹیل بھارت کے پہلے وزیر داخلہ تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog