دہشت گردی سمیت متعدد بحرانوں پر قابو پالیا گیا ہے چوہدری نثار علی خان

Published on April 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 687)      No Comments

pic ch nisar
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت متعدد بحرانوں پر قابو پالیا گیا ہے، حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے،ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، مجھے جب بھی اقتدار کی کنجی ملتی ہے میں حلقہ کے عوام کے فلاح و بہبود کو ترجیح دیتا ہوں جتنے میگا پروجیکٹس میں نے ڈیڑھ سال میں دیے میرے مخالفین آٹھ سالوں میں نہ دے سکے،دیہی علاقوں سمیت تمام مضافاتی آبادیوں کو سوئی گیس کی فراہمی، کالجز کا قیام، اسٹیڈیم ،پارک، اوؤر ہیڈ برج سمیت دیگر پروجیکٹ،انکا کہنا تھا کہ کینٹ بورڈ واہ اور کینٹ بورڈ ٹیکسلا میں جن امیدواروں کو کمیٹی نے نامزد کر دیا ہے وہی پارٹی کے امیدوار ہیں، تمام امیدوار عوام سے رابطے میں رہیں ،مسلم لیگ(ن) خدمت کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ ٹیکسلا کے دوران میڈیا اور بعد ازاں پارٹی عہدیدران و کارکنان، امیدواران برائے کینٹ بورڈ سے خطاب کے دوران کیا ،چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے حلقہ کی تعمیروترقی کے لئے کئی میگا پروجیکٹس دئیے جن میں سے تین سو بستروں کے ہسپتال پر اگلے ماہ کام شروع ہو جائے گا، کینٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ خدمت کرنے والوں کا چناؤ کرتے ہیں یا پارٹیاں بدلنے والوں کا،انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سمیت کئی بحرانوں پر قابو پالیا گیا ہے ،بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول ہے ،عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ملک کا کوئی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دورہ ٹیکسلا کے دوران رائل سن ہوٹل ٹیکسلا میں کینٹ بورڈ الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ لیگی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کو الیکشن میں متحرک کردار ادا کرنے اور عوامی رابطہ مہم کوتیز بنانے کی خصوصی ہدایات دیں،میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، واہ کینٹ میں کروڑوں روپے سے ریسکیو 1122 کا آغاز ، مالا کنڈ جی ٹی روڈ پر جدید ہسپتال کا قیام اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے میگا پروجیکٹس ہماری عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیاس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق،ایم ایل اے آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق، مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدرسردار ممتاز خان ،تحصیل صدر حاجی فیاض خان تنولی، امیدواران پر کینٹ بورڈز ٹیکسلا حاجی ضراراعوان، غلام دستگیر،کینٹ بورڈ واہ ملک محمود کان، ملک مصری خان، راجہ محمد ایوب،راجہ عامر سعید ،راجہ محمد سعید،حاجی عبدالرحمن، راجہ شیراز اصغر، ابرارالسلام،چوہدری اظہر گدوال،ٹیکسلا سٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی ہمایوں خان، میر شاہین، شیخ صوفیان، چوہدری ایوب، ملک اویس،اسد بٹ، حاجی اعجاز، توقیر منہاس عرف توکا، راجہ سرفراز،ملک سلیم عرف ماما، شیخ برکت حیات،حاجی رفیق خان، حاجی عظیم خان، حاجی نعیم خان، سید جعفر شاہ، سیف الرحمن، نوید عارف پراچہ، نجیب عباسی، سید سلطان شاہ کاظمی، راجہ اشفاق عرف شاکی،چوہدری محبوب، سید نذر شاہ، قیصر بنگش،راجہ الیاس،سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题