ہمیشہ حلقہ میں خدمت کی سیاست کی،آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال

Published on April 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 725)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA

ٹیکسلا( یو این پی)آواز خلق پارٹی کے چیئرمین محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ ہمیشہ حلقہ میں خدمت کی سیاست کی اور یہی خواہش ہے کہ حلقہ عوام کو حقیقی معنوں میں خدمت سے سرشار قیادت میسر آئے اسی لئے ایسے امیدواروں کی حمائت کا اعلان کیا جو عوام کے مسائل جرات مندی اور دلیرانہ انداز میں حل کراسکیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے انوار چوک میں آواز خلق پارٹی کے مرکزی دفتر میں آزاد امیدوار حلقہ نمبر 3 ملک عارف محمود کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ملک عارف محمود کا کہنا تھا کہ خدمت کا جذبہ وراثت میں لیکر آیا ہوں ، مجھے ٹکٹ نہیں بلکہ عوام کی محبت چاہئے ،میرے والد متعدد مرتبہ یہاں سے کونسلر منتخب ہوئے اور کینٹ بورڈ میں بطور وائس پریذیڈنٹ اپنی خدمات سراانجام دیں،مجھے فخر ہے کہ فیصل اقبال جیسی سماجی اور عوامی شخصیت نے میرا بھرپور ساتھ دیا ، آج جس مقام پر ہوں فیصل اقبال کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، حلقہ عوام کی پہلے بھی خدمت کی جیت کر کینٹ بورڈ کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ ٹیکسوں سے عوام کی جان چھڑاؤں گا ، مدمقابل اب آرام کریں یہ انکے آرام کا وقت ہے ، فیصل اقبال نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ نمبر ایک سے ملک محمود خان ، حلقہ 2 سے ملک مصری خان، حلقہ 3 سے ملک عارف محمود خان،حلقہ 4 سے شیخ یعقوب ، حلقہ 5 سے راجہ محمد سعید حلقہ 6 سے صوفی نوازملک،حلقہ 7 سے خاتون امیدوار ساجدہ بیگم،حلقہ 8 سے جماعت اسلامی کے امیدوار راجہ حبیب الرحمان،حلقہ 10 مسلم لیگ ن کے چوہدری اظہر سے ہمارے حمائت یافتہ امیدوار ہیں،جنکی ہم ہر طرح سے مکمل سپورٹ کر رہے ہیں تاکہ کینٹ بورڈ میں اہل قیادت لوگوں کو میسر ہو،اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں ،تقریب سے اقلیتی رہنماسخاوت رضا ،سابق جنرل سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حافظ اسلم تصدق ،مولانا عبدالقیوم،سید اقرار شاہ کاظمی ،شیخ برادری کے صدر شیخ حبیب ، شیخ حبیب نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پرشیخ بشیر،قیصر پرویز، راجہ ملازم،شعیب اختر، قیصر بنگش ،چوہدری اعظم گجر،حافظ سہیل اختر،ظفر اقبال،رفیع گل،چوہدری فیصل ،راج محمد خان عرف راج ولی،ریاست ،سردار مہتاب خان،سید انصار شاہ گردیزی،طارق ، جمیل انور ، کامران صدیقی ،ملک سعید اختر، کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes