سموں کی تصدیق کے بعد ’’صارفین ‘‘کی تعداد میں کمی

Published on April 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 726)      No Comments

77
ماہرین کے مطابق آئندہ چند ماہ میں سموں کی کمی میں مزید کمی کا امکان ہے
اسلام آباد(یوا ین پی) ملک بھر میں موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق شروع ہونے کے بعد موبائل فون صارفین کی تعداد میں کمی، گزشتہ ماہ سیلولر فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 17 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی، 232 پی ٹی اے کے مطابق مارچ 2015ء4 میں ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد کم ہو کر 13 کروڑ 49 لاکھ رہ گئی جو کہ فروری 2015ء میں تقریباً 13 کروڑ 66 لاکھ تھی، دہشتگردی میں سموں کا استعمال روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے بائیومیٹرک سموں کی تصدیق کا عمل شروع ہو گیا تھا، جس کی آخری تاریخ 14 اپریل تھی اس عمل کے بعد موبائل فون صارفین کی تعداد میں خاص کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ماہرین کے مطابق آئندہ چند ماہ میں سموں کی کمی میں مزید کمی کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题