کچھ لوگ تشدد کے ذریعے اسلام کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں امام کعبہ کا بحریہ ٹائون مسجد میں خطبہ جمعہ

Published on April 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

275599_69533108
لاہور (یواین پی )اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے جو ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ، امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے لاہور بحریہ ٹاؤن کی گرینڈ مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی جس میں نے ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ نماز کے بعد امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے دعا کرائی ۔ اس سے پہلے نماز جمعہ کے لیے اذان دی گئی ۔ امام کعبہ شیخ خالد الغامدی منبر پر رونق افروز ہوئے اور خطبہ جمعہ دیا ۔ انہوں نے اپنے خطبہ میں کہا اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے ، بعض لوگ تشدد کے ذریعے اسلام کا تشخص مسخ کر رہے ہیں اور دشمن اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دین اسلام میں کسی قسم کی زبردستی نہیں ہے ، اسلام نے اقلتیوں کو بہترین حقوق عطا کیے ہیں ، اسلامی حکومتیں اقلتیوں کے ساتھ حسن سلوک روا رکھیں ۔ اسلامی حکومت میں تمام مذاہب کے لوگ پرامن زندگی گزارتے ہیں ، دین اسلام میں ایک دوسرے سے حسد کی اجازت نہیں ہے ، اسلام رحمت اور درگزر کرنے کا دین ہے ، ہمارا دین نہ صرف صبر کی تلقین کرتا ہے بلکہ بہترین اخلاق اور شفقت کا درس بھی دیتا ہے ، سچا اور رحمدل ہونا مومن کی صفات ہیں ، ہم میں سے ہر مسلمان کو خود اپنی اصلاح کرنی چاہیئے ، امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کر دینا چاہیئے ، مومن کی نشانی ہے کہ وہ ہنس مکھ اور بااخلاق ہوتا ہے ، دین اسلام ہمیں ایک دوسرے سے محبت کا درس دیتا ہے ، امام کعبہ نے کہا علما اور اولیا نے دین اسلام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، علمائے کرام انصاف کے نظام کے لیے جہدوجہد کریں ۔ سیاست و معیشت سمیت تمام معاملات زندگی میں قرآن و سنت سے رہنمائی لی جائے ، انہوں نے امت مسلمہ کے ہر فرد سے کہا کہ نبی اکرم ﷺ پر مسلسل درود و سلام بھیجا کریں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes