نیپال میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2300 سے تجاوزکرگئی

Published on April 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments
6
آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ، خوف کے مارے ہزاروں لوگ گھروں کوجانے پر تیارنہیں، متاثرہ علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اورآندھی آنے کا امکان
کھٹمنڈو (یو این پی) نیپال میں دودن قبل آنیوالے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2300 سے تجاوزکرگئیجبکہ اتوارکو بھی آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث خوف کے مارے ہزاروں لوگ اب بھی کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اوروہ گھروں کوجانیپر تیارنہیں ، متاثرہ علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش یا تیزآندھی آنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو نیپال کی وزارتِ داخلہ نے زلزلے میں 2300 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ صرف دارالحکومت کھٹمنڈو میں 700 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔زلزلے سے متاثرہ ہزاروں افراد نے پوری رات سخت سرد موسم میں کھلےآسمان تلے بسر کی ۔ اس خدشتے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اب بھی ملبے تلے بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کٹھمنڈو میں متاثرین کے لیے بنائی گئی خیمہ بستی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد پناہ لیے ہوئے ہیں اور زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگ خوف زدہ ہیں اوروہ گھروں کوجانے کوتیارنہیں ۔زلزلے سے بنگلہ دیش، بھارت اور چین میں تبت کے علاقے کے لوگ بھی متاثرہ ہوئے ہیں۔ بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہلاک شدگاہ کی تعداد 62 ہو چکی ہے۔ادھر ماؤنٹ ایورسٹ میں کوہ پیماؤں سمیت 17 افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نیپال کے ضلع کاسکی کے ہیڈکواٹر پوکھرا کے مشرق میں 80 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا جاتا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy