کراچی (یو این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کامیابی پر کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےمارٹن گپٹل کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر 5 لاکھ روپے جبکہ افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، اوڈین اسمتھ اور محمد نواز کو عمدہ بولنگ کرنے پر 50،50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ندیم عمر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کامیابی میں جو بھی کھلاڑی اہم کردار ادا کرے گا اسے کیش انعام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے تھے، مارٹن گپٹل نے 67 گیندوں پر 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ محمد حسنین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔