گبر از بیک میں اکشے کمار کے ساتھ کام کا تجربہ بے حد اچھا رہا:شروتی ہاسن

Published on April 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

6
ممبئی۔۔۔ اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ جب وہ خود کو آئینے میں دیکھتی ہے تو اس کو اپنے میں والدین کی جھلک نظر نہیں آتی۔ شروتی نے اپنی آنے والی فلم گبر از بیک کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بے حد اچھا رہا وہ بہت ہی مثبت شخصیت کے مالک میں ‘ کام کے دوران وہ خوب ہلاگلا کرکے سب کا موڈ اچھا بنائے رکھتے تھے اور وہ جانتے ہیں کہ دوسروں کی صلاحیتوں کو کیسے باہر لانا ہے۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسے اداکاری کی طرح گانے سے بھی لگاؤ ہے۔ اس کو نہیں لگتا کہ وہ اپنی ماں ساریکا اور باپ کمل ہاسن جیسی اداکارانہ صلاحیتوں کی حامل ہے وہ خود کو آئینے میں دیکھتی ہیں تو انہیں شروتی ہی نظر آتی ہے ساریکار یا کمل نہیں ایک اور سوال کے جواب میں شروتی نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا اس کا کوئی دوست یا سہیلی نہیں ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ جب اس کی شادی ہو تو جلد ہی اس کے بچے ہو جائیں ورنہ اس کی طبیعت میں ٹہراؤ نہیں ہے بچے جلدی ہو گئے تو مصروف ہو جانے سے ٹہراؤ آجائے گا اس کا ماننا ہے کہ شادی ایک گلدستہ ہے لیکن کبھی سوچتی ہوں کہ شادی میرے لئے پھل اور مغزیات کا ٹوکرا نہ بن جائے۔ شروتی نے کہا کہ اگر اس کی شادی فلمی شخصیت سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ فائدہ زیادہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog