ملک بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 11783 تک پہنچ گئی

Published on September 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈینگی سے سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں جبکہ ملک بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 11783 تک پہنچ گئی ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پنجاب میں 2827 کیسز ہیں جن میں سے 84 فیصد پوٹھوہار کے خطے کے ہیں۔ سندھ میں 2474 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 95 فیصد کیسز کراچی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 2760 اور بلوچستان میں 1780 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں مجموعی کیسز کا 84 فیصد کا تعلق خطہ پوٹھوار سے ہے۔ نجی شعبے سے ہمیں 1000 کے قریب بیدز آفر کئے تھے لیکن ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہم ان بیڈز کو استعمال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کر رہا ہوں۔ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی میں کا مناسب علاج معالجہ ہو رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے وافر بیڈز موجود ہیں۔ تمام وفاقی ہسپتالوں میں ادویات کی وافر مقدار موجود ہے۔ ہمارے تمام ہسپتالوں میں ادویات اور ٹیسٹ کے لئے چیزیں موجود ہیں۔ تمام وفاقی ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کٹس کی وافر تعداد موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy