سسرالیوں نے غیرت کا رنگ دے کر ایک اور حواہ کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

Published on November 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

باثر ملزمان کی متاثرہ خاندان کو بھی مٹانے کی دھمکیاں،تھانہ کہوٹہ پولیس بھی قاتل خاندان کی ہمنوا نکلی
راولپنڈی(یواین پی) ظالم سسرالیوں نے غیرت کا رنگ دے کر ایک اور حواہ کی بیٹی کو قتل کر کے نعش کوٹلی ستیاں کے جنگل میں پھینک دی، باثر ملزمان کی متاثرہ خاندان کو بھی مٹانے کی دھمکیاں،تھانہ کہوٹہ پولیس بھی قاتل خاندان کی ہمنوا نکلی،مقتولہ لڑکی کا غریب والد اور بھائی انصاف کیلئے دربدر ٹھو کریں کھانے پر مجبور، چیف جسٹس سپر یم کو رٹ آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے ملزمان کے خلاف کارروائی کر نے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لہتراڑ بالا بگا کو ٹلی ستیاں کے رہائشی محمد مشتاق نے اپنی بہن مقتولہ شبانہ بی بی کے قتل کی درد ناک داستان سناتے ہوئے کہاکہ میری بہن کی شادی چار سال قبل ریحان والد محمد طفیل سکنہ دہیہ سے ہوئی ،شادی کے کچھ عرصہ بعد سے ہی میری بہن کے سسرالیوں نے لڑائی جھگڑے اور مارکٹائی شروع کردی، دو سال قبل سسر محمد طفیل نے مقتولہ سے زیادتی کی کوشش کی بعدازاںجر گہ میں صلح ہوئی،یکم نومبر 2023 کو مقتولہ گھر میں اکیلی تھی شوہر راولپنڈی اور ساس شمیم بی بی فو تگی میں گئی تو دیور احتشام نے زیادتی کی کو شش کی وہ بھاگ کر والدین کے گھر آگئی ،مورخہ دو نومبر کو دن ساڑھے بارہ بجے ریحان طفیل سسرال آیا اورمقتولہ کو راولپنڈی میں گھر لے کر دینے کاجھانسہ دیکر ساتھ لے گیااسی دن شام پونے چھ بجے ریحان کے تایازاد کزن محمد شکیل نے مجھے فون پر بتایا کہ شبانہ کو اس کے شوہر ریحان طفیل نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے، کافی دیر تلاش کے بعد مجھے میری بہن کی نعش موضع جنترہ کے قریب جنگل سے ملی ہے ہم بہت غریب ہیں اور ملزمان بہت طاقت ور تھانہ کہوٹہ پو لیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر ہمارا ساتھ دینے کے بجائے ملزمان کی سر پر ستی کر رہی ہے، ملزمان ہمیں بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،مقتولہ لڑکی کے بھائی اور بوڑھے والد نے چیف جسٹس سپر یم کو رٹ آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان سے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جا ئے تاکہ آئندہ کوئی ظالم سسرالی کسی کی بیٹی کو مار کر نعش جنگل میں پھینکنے کی جرات نہ کر سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes