چاردناں داپیاراوربا، بڑی لمبی جدائی ۔ ۔ ۔ معروف فوک گلوکارہ ریشماں انتقال کرگئیں

Published on November 3, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 620)      No Comments

\"11\"

لاہور ۔۔۔ ہائے او ربانئیں اولگدادل میرا کی معروف فوک گلوکارہ ریشماں انتقال کرگئیں ۔ ماضی کی ”کوئل“ 1980ءسے گلے کے کینسر میں مبتلاتھیں اور ایک ماہ کومہ میں رہیں ،ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات نجی ہسپتال میں اُن کی روح خالق حقیقی سے جاملی ۔گلوکارہ ریشماں 1947ءکو بھارتی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئیں اور پھر پاکستان کو اپنا مسکن بنایا۔گلوکارہ نے کہیں سے بھی کچھ نہیں سیکھا، سب کچھ خدانے عطا کیا۔ ریشماں نے 12سال کی عمرمیں لال شہباز قلندر کے عرس پر ریڈیو پروگرام سے اپنے فنی کیریئرکا آغاز کیا اور ”ہائے او ربانئیں اولگدادل میرا،چاردناں داپیار ، بڑی لمبی جدائی“اور ”اکھیون کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس “ جیسے گیت گاکر لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیے ۔گلوکارہ ریشماں کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستیارہ امتیاز ملا اور’ بلبل صحرا‘کا خطاب بھی اُنہوں نے اپنے نام کیا۔ اُن کی نماز جنازہ شاہدرہ کے قریب علی پارک میں اداکی جائے گی ۔ ریشماں کے انتقال پر اپنے ردعمل میں استاد حامد علی خان نے کہاکہ ریشماں کا متبادل نہیں مل سکتا، ریشماں نے جو گایا، کمال گایا، پنجابی گانے دل کو چھوتے ہیں ۔عارف لوہارنے کہاکہ ریشماں جیسی گلوکارائیں صدیوں میں پیداہوتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy