بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی،مجاہدین نے 3بھارتی فوجی مارڈالے ،15 زخمی

Published on February 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

1
سرینگر (یوا ین پی) مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں کشمیری مجاہدین نے بھارتی فورسز پر دھاوابول کر 3 فوجی ہلاک اور سی آر پی ایف کے ایک کمانڈنٹ اور میجر سمیت 15 سے زائد اہلکاروں کو زخمی کردیا جبکہ ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل این این جوشی نے صرف 9 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ادھر بھارتی فوج نے 2 مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید اور احتجاجی مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے مزید 20 افراد کو زخمی کردیا ہے۔ بھارتی دہشتگردی کو لگام اور دیگر علاقوں میں منگل کو بھی مکمل ہڑتال رہی۔ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے انڈیا کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرکار کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔ کولگام میں نہتے شہریوں کو شہید کرکے بدترین دہشتگردی کا ارتکاب کیا گیاہ ے۔ روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کولگام علاقہ میں 6 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف گزشتہ روز بھی شوپیاں، پلوامہ، سرینگر، پلہالن، پٹن اور دیگر علاقوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جن میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی۔ اس دوران بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور دیگر فورسز اہلکار نہتے کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی اور بدترین تشدد کرتے ہوئے درجنوں افراد کو زخمی کردیا۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حاجن علاقے کشمیری مجاہدین کی نقل و حرکت کی اطلاعات مل رہی تھیں، جس پر بھارتی فورسز نے کارروائی کی اور جھڑپ شروع ہوگئی، جس میں 2 کشمیری مجاہد شہید ہوئے ہیں۔ ادھر کشمیری مجاہدین کے حملے میں 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، سینٹرل ریزروپولیس کی 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ اور ایک میجر سمیت 15 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والے ہندوستانی میجر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بانڈی پورہ کے صدر کوٹ علاقے میں احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد سے 8 کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ 5 نوجوان پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر بھارتی فورسز نے کولگام نیوز کو پیج بنانے والے کشمیری نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes