ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافی محمدسہیل کو جرنلسٹ فاؤنڈیشن نے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازہ گیا

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

HRہری پور (یواین پی)ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے صحافی محمدسہیل کو جرنلسٹ فاؤنڈیشن نے بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ عطا کر دیا،موصوف کاتعلق ہریپور کی تحصیل غازی سے ہے جبکہ وہ اسلام آباد میں ایک عرصہ سے نجی ٹی وی چینل کیساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے پیلرز آف پاکستان کا دوسرا ایوارڈ ایوانِ سرسید اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے صحافیوں،سماجی شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ایوارڈ شو میں صحافیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول اداروں اور دیگر اعلیٰ خدمات انجام دینے والی شخصیات نے شرکت کی،ایوارڈ شو میں پلرز آف پاکستان ایوارڈ چھ شخصیات کو دیا گیا جن میں پہلے نمبر پر تحریک پاکستان کے اہم رکن، قائداعظم محمد علی جناح کے قریبی دوست اور گولڈ میڈلسٹ بریگیڈیئر(ر) اقبال شفیع، دوسرے نمبر پردنیا بھر میں ریکارڈ بنانے والی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپانچ سالہ ثانیہ سعیدین، تیسرے نمبر پر گوگل کی جانب سے ایوارڈ یافتہ دنیا بھر کا بہترین ہیکر اور آئی ٹی سپشلسٹ رافع بلوچ،چھوتے نمبر پر اعلیٰ ترین سماجی خدمات سرانجام دینے والے سید مسعود حیدر،پانچویں نمبر پر مقبول ترین پنجابی افسانہ نگار، تنقید نگار، بارہ معروف ترین کتابوں کے مصنف اور جن کی شخصیت پر پی ایچ ڈی ہورہی ہے‘کلیم شہزاد جبکہ چھٹے نمبر پر قائداعظم کے چیف سیکورٹی انچارج،تین ممالک کے اعلیٰ ترین سول اعزازیافتہ،آٹھ کتابوں کے مصنف،پاکستان کے پہلے بائیسویں گریڈر اور چالیس سال تک بحیثیت سفارت کار خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر سمیع اللہ قریشی شامل تھے،ایوارڈ شو میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی محمد سہیل کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا،اس موقع پر صحافی محمد سہیل نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصراً بات چیت کرتے ہوئے اپنی اس کامیابی اور اس اعزاز کو اپنے والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی دعاؤں،ذاتی محنت اور سینئرز کی رہنمائی کا نتیجہ ہے،انہوں نے کہا کہ انہیں ملنے والے حوصلہ سے ان کا عزم بلند ہوا ہے اور وہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنی ان ہی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme