وزیراعظم نوازشریف کا دورہ رحیم یارخان، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ، امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

11737828_878806068860511_694077887146796791_nرحیم یارخان (یو این پی) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ چترال میں سیلاب بار ش سے نہیں بلکہ گلیشیئرز پگھلنے سے آیاہے اور سیلاب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ رحیم یارخان میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سیلاب کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہی ہوا اور اللہ نہ کرے کہ آئندہ ایسا سیلاب آئے ۔انہوں نے کہا کہ بوٹس کے جو اعدادو شمار ہیں وہ نہ ہونے کے برابر ہیں حالانکہ کشتیوں کا انتظام سیلاب آنے سے پہلے کیا جانا چاہیے تھے ،نوازشریف نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مزید کشتیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ سیلاب ی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ آبپاشی کی کارکردگی بہتر ہے اور امدادی ٹیمیں بھی بخوبی اپنے فرائض انجا م دے رہی ہیں ،گزشتہ سال بھی سیلاب متاثرین کیلئے بہتر انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیراعظم نوازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے رحیم یار خان کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور انہیں امدادی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس پروزیراعظم امدادی کام تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes