سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 60افراد گرفتار

Published on November 3, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

\"3\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران 60افراد گرفتار، گرفتار ہونے والے ملزمان میں 14خطر ناک اشتہاری22عدالتی اشتہاری و منشیات فروش، ناجائز اسلحہ دیگر جرائم پیشہ افراد شامل۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران14خطر ناک اشتہاری 22عدالتی اشتہاری ،7منشیات فروش، 4ناجائز اسلحہ ، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث متعدد افرادکو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مصطفی آباد نہر پر ہونے والے اندھا قتل بھی10روز بعد ہی ٹریس کر لیا گیا ۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نصراللہ بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا میرا مقصد تھا جس میں مجھے کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ میری تعیناتی کے دوران جرائم کی شرع میں واضع کمی ہوئی ہے۔ مظلوم افراد کی داد رسی کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔ رات کو خود گشت کرکے علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرتا ہوں۔ تھانہ میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ عوام جرائم پیشہ افراد کے مکمل خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme