فرینڈز آف کھاریاں

Published on May 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 626)      No Comments

Asif Ukraine
رپورٹ ۔۔۔ آصف شیخ
ضرورت و اہمیت
وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تحصیل کھاریاں کے باسیوں کا شاندار کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔ تحصیل کھاریاں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اوور سیز پاکستا نی ملکی ترقی کے لئے کروڑوں روپے زر مبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔ تحصیل کھاریاں کے جرأت مند بیٹے افواج پاکستا ن کی اگلی صفوں میں مادر وطن کی حفاظت میں مامور ہیں۔ سیاست کے میدان میں دیکھا جائے تو گذشتہ ایک سو سال سے کھاریاں تحصیل سیاست میں ملک پا کستا ن میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ان سب خصوصیات اور خوبیوں کے باوجود تحصیل کھاریاں کے شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ دن رات ایک کر کے محنت ، مشقت اور لگن کے ساتھ پاکستان میں پیسے بھیجنے والے سمندر پار پاکستانی جب اپنے وطن لوٹتے ہیں تو انہیں گوناگوں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شناختی کارڈاور پاسپورٹ کی تجدید سے لے کر زمین جائیداد کی منتقلی تک مسائل کی ایک لمبی فہرست ہے جو کھاریاں کے رہائشی اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش ہوتی ہے۔ کروڑوں روپے زرمبادلہ فراہم کرنے والی تحصیل کھاریاں، کسی دور افتادہ اور پسماندہ علاقے سے زیادہ سہولیات نہیں رکھتی۔ رابطہ سڑکوں کی بدحالی، سرکاری معیاری تعلیمی اداروں کا نہ ہونا، پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، اور اس طرح کے دیگر کئی مسائل عرصہ دراز سے حکام بالا کی توجہ کے منتظر ہیں۔یہاں تک کے اوورسیز پاکستانیوں کے فنڈ سے چلنے والے ادارے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بھی سمندر پار پاکستانیوں کے سب سے بڑے مرکز کھاریاں کو مسلسل نظر انداز کر رکھا ہے۔ اور او پی ایف کے زیر اہتمام کھاریاں میں ایک بھی ادارہ قائم نہیں کیا گیا۔
ٍٍٍٍٍ انہی حالا ت کو دیکھتے ہو ئے تحصیل کھاریاں کے دور اندیش اورذمہ دارفراد نے کھاریاں کو بین الاقوامی جدید سہو لتوں سے آرا ستہ کرنے کے لئے ’’فرینڈز آف کھاریاں‘‘ کے نا م سے ایک سما جی فلا حی تنظیم قائم کر دی ہے۔ جس کے روحِ رواں ضلع گجرات کی معروف سماجی شخصیت چوہدری اختر علی آف چھوکر کلاں ہیں۔ ابتدائی تنظیمی نیٹ ورک کیلئے ریٹائرڈ کمشنر چوہدری لیاقت علی،سینئر صحافی اور سما جی کارکن میاں محمد صفدر، لیاقت علی قادری چوہدری نصر اقبا ل آف سکھ چین ،ملک امجد علی، چوہدری امتیا ز احمد ایڈوکیٹ سابق نا ظم امرہ کلا ں، چوہدری محمد آصف دھوریہ سابق ناظم دھوریہ، چوہدری مدثر اقبا ل برنا لی، چوہدری محمد شبیر ایڈووکیٹ دادو برسالہ، ڈاکٹر شوکت الٰہی مرالہ، الحاج محمد صادق بٹ سابق ناظم ڈنگہ اور نامور صحافی اور قلم کار نیئر صدیقی پر مشتمل ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جس کے چیف آرگنائزر چوہدری اختر علی آف چھو کر کلا ں اور سیکرٹری لیاقت علی قادری ہیں۔ اگلے مرحلے میں باقاعدہ تنظیم سازی کا کام کیا جائے گا۔ اور اتفاق رائے سے فرینڈز آف کھاریاں کی تنظیمی باڈی کا اعلان کیا جائے گا۔ دنیا کے تمام ممالک ، جہاں کھاریاں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی موجود ہیں، وہاں فرینڈز آف کھاریاں کا کنٹری کوارڈی نیٹر مقرر کیا جائے گا۔
اہداف:
۔*: کھاریاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ اورمسائل کے حل کیلئے منظم جدوجہد
۔*: اوورسیز ڈیسک کا قیام ، جس میں سمندرپارپاکستانیوں کو درپیش دفتری مسائل کے حل کیلئے مستعد، قابل اور باصلاحیت عملہ ہمہ وقت موجود رہے۔
۔*: کھاریاں کے سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور انٹرنیشنل سطح کے تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے کوشش
۔*: سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ان میں صحت سے متعلقہ تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں حکومت کی معاونت کرنا
۔*: انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے تعاون سے کھاریاں میں جدید فنی تعلیم کے حصول کیلئے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام تاکہ باہر جانے والے نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں پریشانی نہ ہو
۔*: انٹرنیشنل لینگوئج سنٹر کا قیام جس میں دنیا بھر کی زبانوں کی تعلیم دی جاسکے۔
۔*: موجودہ تحصیل کھاریاں کی تعمیر و ترقی اور مقامی آبادی کی خوشحالی کیلئے حکومتی ترقیاتی پیکج میں مالی معاونت فراہم کرنا۔
۔*: کھاریاں کو تحصیل کھاریاں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اور کئی صدیوں کی تاریخ کے حامل تاریخی قصبہ ڈنگہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر کا درجہ دلوا نا ہے۔ تا کہ دریا ئے جہلم اور دریا ئے چناب کے درمیا ن ضلع منڈی بہا ؤالدین ،ضلع کھاریاں اور ضلع گجرات پر مشتمل پنجاب کا ایک نیا’’گجرات ڈویژن ‘‘معرض وجو د میں آ سکے
۔*: مجوزہ ضلع کھاریاں کو رول ماڈل ڈسٹرکٹ بنانے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے انڈسٹریز، انٹرنیشنل شاپنگ مالز ، انٹرنیشنل تعلیمی اداروں اور سپورٹس کمپلیکس سے مزین ہر لحاظ سے ترقی یافتہ ضلع بنانا جو دنیا بھر میں پاکستان کی مثال بن سکے۔
فرینڈز آف کھاریاں کو یقین ہے کہ کھاریاں کے ضلع اور گجرات کے ڈویژن بن جانے سے تحصیل کھاریاں کے اوور سیز پا کستا نیوں میں ایک نیا جو ش اور ولولہ پیدا ہو گا اور اوور سیز پا کستا نی مقامی ترقی کے لئے چھوٹی چھوٹی صنعتیں لگا نے کیلئے سرما یہ کا ری کریں گے۔ کیو نکہ منڈی بہاؤالدین، گجرا ت اورکھاریاں کے با سیوں نے تحریک پا کستا ن اور تعمیر پا کستا ن کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کے لئے سیا سی، روحانی ،مذہبی ،تعلیمی اور مقامی صنعت کا ری میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔سرسید احمد خاں گجرات کو خطہ یو نان کے بعد دوسرا زرخیز مردم خیز خطہ قرار دے چکے ہیں۔اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے۔روحانیت کے اعتبار سے دیکھا جائے ضلع گجرا ت کی وجہ شہرت سید کبیر الدین شاہ دولہ دریا ئی ہیں۔ تعلیمی میدان میں زمیندارہ کا لج کے با نی نواب سر فضل علی کا نام ملکی تاریخ میں تابندہ و درخشاں ہے۔ سیا سی طور پر سابق صدر پاکستا ن جنا ب فضل الٰہی چوہدری، چوہدری ظہو ر الٰہی اور میاں وحید الدین منڈی بہاوالدین کو پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں بھول سکتی۔ عسکری میدان میں دیکھا جائے تو دفا ع وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں میں بھی گجرات سرِ فہرست نظر آتا ہے۔گجرات کے تین سپوتوں میجر عزیز بھٹی شہید، میجر شبیر شریف شہید اور میجر اکرم شہیدنے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کیا۔ دہشت گردی کے عفریت سے لہو لہو ہونے والے وطن عزیز پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تعلق بھی گجرات کے علاقہ کنجاہ سے ہی ہے۔ علا قائی ثقافت اور مو سیقی میں ملکہ موسیقی کا ایوارڈ حاصل کرنے والی روشن آراء بیگم، عنا یت حسین بھٹی اورصدارتی ایوارڈ یافتہ لو ک فنکا ر عالم لو ہا ر کا تعلق بھی اسی خطہ سے ہے ۔ پاکستان کے زر مبادلہ میں اضافہ کا ذریعہ بننے والے اوورسیز پاکستانیوں کا مرکز بھی ضلع گجرات ہی ہے ۔ کھاریاں کے موضع عالم پور گوندلاں کے رہائشی چوہدری نیک عالم نے انتہائی کم خرچ پرلوگوں کویورپ بھیجنا شروع کیا۔ ان کے بھیجے ہوئے سینکڑوں افراد آج یورپ میں اپنا بہترین مقام بناکر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان سب امور کو مدنظر رکھتے ہوئے فرینڈز آف کھاریاں کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ جس کا مقصدتحصیل کھاریاں کووہ مقام دلا نا ہے جس سے تحصیل کھاریاں ضلع بننے کی منزل تک پہنچ سکے اور ایک کامیاب، جدید ترقی یا فتہ رو ل ما ڈل ضلع کے طور پر دنیا کی نظروں کا محور و مرکز بن سکے جبکہ گجرا ت ریجن کے بننے سے اس کے لاکھوں با سیوں کا دیرینہ مطا لبہ پو را ہو سکے ۔ امید ہے اگر ضلع گجرات کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ذمہ دار اور با اختیا ر عہدوں پر کا م کرنے والے افراد نے اپنی مٹی سے محبت کرنے کا ثبو ت دیا تو انشاء اللہ تحصیل کھاریاں ضلعی ہیڈ کو ا رٹر کا درجہ حاصل کرلے گا اور گجرا ت پنجا ب کے ایک نئے ریجن کے طو رپر قائم ہو گا اس سے فو ری طو ر پر پچاس ہزار افراد کو روزگا ر ملے گا اور تقریبا تین ہزار افراد کو سرکا ری ملا زمت ملے گی۔
فرینڈز آف کھاریاں کی طرف سے دنیا بھر میں بسنے والے کھاریاں کے باسیوں کو دعوت عام ہے کہ وہ اس تاریخ ساز تحریک کا حصہ بنیں اور اپنی خصوصی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کھاریاں کو ضلع کا درجہ دلوانے میں اپنا کردار اادا کریں۔ یاد رکھئے!
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes