تبدیلی آگئی ۔۔۔ اور بھابھی ریحام کی ڈگری بھی جعلی نکلی

Published on July 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 602)      No Comments

FR
لندن (یواین پی) ریحام خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی خفیہ شادی کی خبر سامنے لانے والے برطانوی اخبار نے بھابھی کی ڈگری پر بھی سوالیہ نشان لگادیاہے اور لکھاہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے جرنلزم کی ڈگری لینے کا دعویٰ کیاہے ، وہ جرنلزم کا کورس سرے سے کراتاہی نہیں ۔
برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے لکھاکہ ریحام خان کی ویب سائٹ کے مطابق اُنہوں نے براڈکاسٹ جرنلزم کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد اُنہیں بی بی سی میں بطوررپورٹرکام کا موقع ملا اور یہ ڈگری لنکن شائر کے نارتھ لنڈسے کالج سے حاصل کی لیکن کالج حکام کاکہناتھاکہ وہ یہ کورس پڑھاتے ہیں اور نہ ہی ان کے ریکارڈ میں کوئی ریحام خان نامی طالبہ ہے ۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ریحام خان سے اس معاملے میں موقف لینے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ۔
پی ٹی آئی رہنماءنادیہ ربانی نے برطانوی اخبار کی خبر پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خبر کی تردید کرتے ہیں ، ابھی یہ دعویٰ ہے ، ثابت نہیں ہوا، اگر ڈگری جعلی ہوتی تو بی بی سی ریحام خان کو نوکری نہ دیتی ، وہ ریحام خان سے رابطے کی کوشش کررہی ہیں ، مزید وہی اپنا موقف دیں گی ۔
پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ یہ ریحام خان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بیان دیں گی۔
یادرہے کہ یہ خبر سیبتیان شیکسپیئر نے بریک کی ہے اور اُنہوں نے ہی ریحام خان کی عمران خان سے شادی کی خبر بھی دی تھی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes